پولیس نے کہا کہ ملزمین HUT کے ٹاپ لیڈرس سے اشتعال انگیز تقاریر کے بارے میں پابندی سے بات چیت کررہے ہیں جس سے ملک میں پرامن ماحول بگڑ سکتا ہے ۔ پولیس کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ وہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ان کے ہینڈلرس سے ربط میں ہیں اور آئی ایس آئی ایس سے زیادہ خطرناک دہشت گرد گروپ بننے کے لیے اس تنظیم کے نظریہ کو پھیلا رہے ہیں ۔۔