واشنگٹن۔ 6 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) ایران کی جوہری سرگرمیوں کے تعلق سے پیدا شدہ خدشات کو دور کرنے کیلئے ایک خصوصی اجلاس منعقد کریگی ۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ آئی اے ای اے ایران کی غیر قانونی جوہری سرگرمیوں کے تعلق سے پیدا شدہ خدشات کو دور کرنے کے لئے ایک خصوصی سیشن منعقد کرے گی ۔ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے مجموعہ کے مد نظر اس پر جوہری ہتھیاروں کی خواہش کو ترک کیلئے دباؤ ڈالا جانا چاہئے ۔ اس سے پہلے ویانا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں امریکی سفیر جیکی وولکوٹ نے آئی اے ای اے بورڈ سے ایران کے جوہری پروگرام کی اطلاعات پر گفت و شنید کرنے کے لئے میٹنگ بلانے کی اپیل کی تھی ۔