حیدرآباد۔ 7 ستمبر ( سیاست نیوز) پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹکنالوجی نے آج ٹی ہب کا شہر میں دورہ کیا اور تلنگانہ اسٹیٹ ڈاٹا سنٹر کا بھی معائنہ کیا ۔ ٹی ہب کے مطالعاتی دورہ کے موقع پر کانگریس کے ششی تھرور کی قیادت والے اس پیانل کو تلنگانہ کے اختراعی ایکو سسٹم سے واقف کروایا گیا ۔ ٹی ہب میں سرگرم اسٹارٹ اپس نے اپنی اختراعی خدمات سے واقف کروایا اور اس کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی ۔ کمیٹی کے ارکان میں ششتی تھرور کے علاوہ کارتی چدمبرم ‘ جئے دیو گلا ‘ تیجسوی سوریہ ‘ مہوا موئترا ‘ چندن سنگھ اور جی رنجیت ریڈی بھی شامل تھے ۔ انہوں نے کیمپس کا تفصیلی معائنہ کیا ۔