دوبئی / شارجہ : یو اے ای میں جاری آئی پی ایل میں ہفتہ کو دو مقابلے ہوئے جو ویراٹ کوہلی زیر قیادت آر سی بی اور شریاس ائیر کی کپتانی میں دہلی کیاپٹلس نے جیت لیے ۔ اس کامیابی نے دہلی کو پوائنٹس ٹیبل میں 7 جیت کے ساتھ نمبر 1 پوزیشن دلائی جب کہ ایم ایس دھونی کی چینائی ٹیم چھٹے نمبر پر آگئی ۔آر سی بی نے راجستھان رائلز کو ہرایا جو 7 ویں نمبر پر ہے۔