حیدرآباد :انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں سن رائزز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کے خلاف چھکوں کی برسات کرتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کھڑا کیا۔راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں سن رائزز حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ٹریوس ہیڈ نے 24 گیندوں پر 62، ابھیشیک شرما نے 23 گیندوں پر 63 ، ایڈن مارکرم 28 گیندوں پر 42 اور ہینرک کلاسن نے صرف 34 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جواب میں ممبئی انڈینس /5 246 ہی اسکور کرسکی۔
اسطرح حیدرآباد نے31رنز سے میاچ جیت لیا۔