آبرسانی بلز15 ستمبر تک ادا کرنے کے ٹی آر کی اپیل

   

حیدرآباد : وزیر بلدی نظم و نسق و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ 15 ستمبر تک آبرسانی بلز ادا کردیں کیونکہ اس وقت تک کوئی سود عائد نہیں کیا جائے گا ۔ واٹر سپلائی بورڈ اور بقایہ بلز کے مسئلہ پر جائزہ اجلاس میں کے ٹی آر نے کہا کہ یہ بلز 15 ستمبر تک ادا کئے جاسکتے ہیں۔ جی ایچ ایم سی حدود میں آبرسانی بلز کے تصفیہ کے لئے وقت دیا جارہا ہے اور عوام سے اس موقع سے استفادہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔