دوسرا جہاز آج کانڈلا بندرگاہ پہنچے گا‘ عوام نے راحت کی سانس لی
احمد آباد۔16؍مارچ ( ایجنسیز )خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی کے درمیان ہزاروں ٹن ایل پی جی سے بھرا جہاز ’شیوالک‘ ہندوستان پہنچ گیا ہے۔ کئی طرح کے اندیشوں کے درمیان ہندوستان پہنچے اس جہاز نے عوام کو ایک راحت بھری سانس دی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ایل پی جی سلنڈرز کیلئے پریشان حال عوام کو کچھ حد تک سکون ملا ہے کہ آنے والے دنوں میں انھیں گھر میں کھانا پکانے کیلئے گیس سلنڈر مل جائیگا۔دراصل اسرائیل و امریکہ جنگ کا اثر سمندری راستوں پر بھرپور انداز میں پڑا ہے۔ ایران نے جب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اور کچھ جہازوں پر کو ہدف بنایا ہے تب سے حالات بہت بگڑ گئے ہیں۔ ایران سے نے ایل پی جی سے لدے 2 ہندوستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پار کرنے کی اجازت دی، جن میں سے ایک ’شیوالک‘ آج قطر سے ہوتے ہوئے ہندوستان پہنچ گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ’شیوالک‘ اور ’نندا دیوی‘ میں مجموعی طور پر تقریباً 92712 ٹن لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس موجود ہے جو آبنائے ہرمز سے حفاظت کے ساتھ باہر نکلے اور ہندوستان کی طرف بڑھے۔ ’شیوالک‘ آج گجرات کے ’مندرا‘ بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے جبکہ ’نندا دیوی‘ 17 مارچ کو ’کانڈلا‘ پہنچے گا۔ شیوالک‘ جہاز میں تقریباً 54 ہزار ٹن ایل پی جی بھرا ہوا ہے۔ یہ جمعہ کی شب اور ہفتہ کی صبح کے درمیان آبنائے ہرمز علاقہ کو پار کرتے ہوئے آج ہندوستان پہنچا۔ شیوالک کی آمد سے پہلے بندرگاہ پر کاغذی کارروائی، ترجیحی برتھنگ اور دیگر تمام انتظامات کر دیے گئے ہیں تاکہ اس جہاز کے ذریعہ لائے گئے کارگو کو اُتارنے میں کوئی تاخیر نہ ہو۔