آتش فشاں پھٹ پڑا ، ایرانڈیا کی بالی پرواز بحفاظت واپس

   

نئی دہلی : /18 جون (آئی اے این ایس ) آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑنے کے باعث انڈونیشیا کے ریسارٹ جزیرہ بالی سےآج پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ ایرانڈیا کی دہلی ۔ بالی پروآز اے آئی 2145 کو مسافرین کی سیفٹی کے مفاد میں دہلی واپس آجانے کا مشور ہ دیا گیا اور یہ فلائٹ بحفاظت واپس ہوگئی ۔

دہلی میں خراب موسم کی وجہ سے متعدد
طیارے بھوپال میں اترے
بھوپال، 18 جون (یو این آئی) نئی دہلی میں خراب موسم کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھوپال کے راجہ بھوج ہوائی اڈے پر متعدد طیارے اتارے گئے ۔بھوپال ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دہلی اور آگرہ میں خراب موسم کی وجہ سے متعدد طیاروں کا رخ موڑ کر انہیں بھوپال میں اتارا گیا۔ بھوپال ہوائی اڈے پر کل سات طیارے اترے ، جن میں سے پانچ ایئر انڈیا کے اور دو انڈیگو کے تھے ۔ بعد ازاں سب کو ان کی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ان دنوں دہلی سمیت اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں موسم خراب ہے جس کی وجہ سے طیاروں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے ۔