ضلع کلکٹر ونپرتی شیخ یاسمین باشاہ
آتماکور ۔ آتماکور کو ضلع کلکٹر ونپرتی شیخ یاسمین باشاہ آج دورہ کرتے ہوئے آتماکور ڈیمپینگ یارڈ میں اور دفتر ایم پی ڈی ؤ کے احاطے میں ہریتا ہرام کے تحت پودے لگائے اور بعد اذاں عہداروں سے کہا کہ آتماکور کو منصوبہ بندی کرتے ہوئے ترقیاتی کام کیا جائے اور جامع طریقہ سے ترقیاتی کاموں کو تکمیل ک? جائیں اور انھوں نے شمشان گھاٹ اور پبلک ٹالوٹ کے بنانے کا مقام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا عوام کو سہولت ہوگی اور ماڈل ٹاؤن میں آتماکور کو بنانے کی کوشش کریں اور ان کا تعاون ہمیشہ رہے گا اس موقع پر ایم پی پی بنگارو سرینواس، انچارج کمشنر کرشنیا، بلدیہ چئیرپرسن گائتری روی کمار، کونسلروں چنییا، پوششی ، اشونی کمار، مہشوری، یاد اماں، ناگالکشمی ناگیندارام ریڈی، منڈالا راما کرشنا، تبسم بیگم شیخ محسن الدین، اور اے ای بلدیہ بھاسکر، اور عہداروں دیگر موجود تھے۔