نئی دہلی: بی جے پی کے نو منتخب اراکین اسمبلی بدھ کی شام یہاں دہلی پارٹی یونٹ کے سربراہ منوج تیواری سے ملاقات کریں گے۔
بی جے پی کے آٹھ ممبران اسمبلی ہیں – وجیندر گپتا (روہنی) ، موہن سنگھ بشٹ (کاروال نگر) ، جتیندر مہاجن (روہتاس نگر) ، اجے مہاور (گونڈا) ، انیل کمار باجپائی (گاندھی نگر) ، ابے ورما (لکشمی نگر) ، اوم پرکاش شرما (وشواس نگر) اور رامویر سنگھ بیدھوری (بدر پور)۔
بی جے پی کی طرف سے اعلی انتخابی مہم کے باوجود بھی دہلی اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 62 نشستوں پر عام آدمی پارٹی نے بازی ماری۔
اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ کے طور پر 16 فروری کو حلف لیں گے۔