نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں اپنے خطاب کے آخر میں ہنگامہ اور نعرے بازی کررہے اپوزیشن اراکین پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے اپوزیشن بینچ کی طرف دیکھ کر اپنا سینہ ٹھوکا اور کہا کہ آج ملک دیکھ رہا ہے کہ ایک اکیلا کتنوں پر بھاری پڑ رہا ہے ۔ میں ملک کیلئے جیتا ہوں، ملک کیلئے کچھ کرنے کو نکلا ہوں ۔ وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران جمعرات کو راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دے رہے تھے۔