آج ممبئی اور بنگلور کا مقابلہ

   

ممبئی: بیٹنگ اسٹار ویراٹ کوہلی نے کپتان روہت شرما کے ساتھ اپنے مضبوط رشتے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان ہمیشہ اعتماد کا ایک عنصر رہا ہے، اور وہ ایک دوسرے پر ٹیم کے لیے میچ جتوانے کی ذمہ داری لینے کے لیے بھروسہ کرتے ہیں۔ آئی پی ایل 2025 میں پیر کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بینگلورو اور ممبئی انڈینز کے درمیان اہم مقابلے سے قبل، کوہلی نے ایک ویڈیو میں کہا،جب آپ کسی کے ساتھ طویل عرصے تک کھیلتے ہیں تو فطری طور پر ایک تعلق بنتا ہے۔ ہم دونوں نے ایک ساتھ سیکھا، سوالات شیئر کیے اور ٹیم کی قیادت میں بھی قریب سے کام کیا۔