زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متحدہ کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے 6 فروری بروز ہفتہ چکا جام کا اعلان کیا ہے۔دہلی اترپردیش اور اتراکھنڈ کے علاوہ وہ پورے ملک میں شاہراہوں پرچکا جام کریں گے۔ یہ چکا جام صرف دوپہر بارہ بجے سے تین بجے تک کا ہوگا، ہم آج دہلی میں چکا جام نہیں کر رہے ہیں ہم تمام سرحدوں پر پُر امن طریقے سے بیٹھیں گے۔ ہم دہلی کے علاوہ پورے ملک میں قومی اور ریاستی شاہراہیں بند کردیں گے۔ مورچہ کے ڈاکٹر درشن پال کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ، چکا جام کے حوالے سے کچھ اہم رہنما خطوط جاری کی گئی ہیں۔ ایس کے ایم نے عوام سے بھی اس پروگرام میں تعاون کی اپیل کی ہے۔