22 جنوری تک امیدوار بذریعہ ای ۔میل اعتراضات کی گنجائش
حیدرآباد۔17 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ۔II کی ابتدائی کلید (PrimeKey) 18 جنوری کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 18 تا 22 جنوری امیدواروں کیلئے لاگ اِن میں ابتدائی کلید دستیاب رہے گی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اگر امیدواروں کو اس پر کوئی اعتراض ہو تو وہ 22 جنوری کو شام 5 بجے تک آن لائن اپنے اعتراضات درج کراسکتے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ صرف انگریزی زبان ہی میں اعتراضات قبول کئے جائیں گے۔ عہدیداروں نے امیدواروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اعتراضات درج کرانے کے دوران لازمی طور پر جس کی وہ نشاندہی کررہے ہیں، وہ کتاب کونسی ہے؟ مصنف کون ہے؟ ایڈیشن اور صفحہ نمبر، پبلیشر کا نام یا ویب سائٹ URL کو ظاہر کرنے پر زور دیا گیا ۔ ای۔میل کے ذریعہ ہی اعتراضات روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 2