راجستھان میں ایک آدم خور شیر جس کا رنتمبور ٹائیگر ریزرو میں نمبر T-104 ہے، اس نے اِس ہفتے ایک 30 سالہ شخص کو ہلاک کردیا جبکہ وہ اپنی جھونپڑی میں سو رہا تھا۔ یہ اس شیر کا تیسرا انسانی شکار ہے۔ ایک دیہاتی نے بتایا: ’’شیر نعش کو گھسیٹ جنگل میں لے گیا۔ جب ہمیں پتہ چلا، ہم نے فوری چوکسی اختیار کی۔‘‘ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ T-104 کو نیم بیہوش کرتے ہوئے اسے پکڑنے کیلئے ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔