آدھار کارڈ مفت اپ ڈیٹ کرانے کی مہلت میں جون تک توسیع

   

UIDAI کا اہم فیصلہ ، اپ ڈیٹ نہ کرانے والے شہری اس سہولت سے استفادہ کریں
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : ہندوستان میں آدھار کارڈ ایک اہم دستاویز میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ ٹیلی فون کا سم کارڈ خریدنے سے لے کر بینک اکاونٹ کھولنے ، حکومت کی فلاحی اسکیمات سے استفادہ کرنا ہو یا پھر گاڑیاں ، جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے آدھار کارڈ لازمی ہوگیا ہے ۔ تاہم 10 سال قدیم آدھار کارڈ کو مفت میں اپ ڈیٹ کرانے کی مدت میں ( UIDAI ) نے پھر ایک مرتبہ جون 2025 تک توسیع دے دی ہے ۔ گذرتے وقت کے ساتھ افراد کے چہروں میں تبدیلیاں آنا جہاں معمول کی بات ہے وہیں گھروں کے پتہ میں تبدیلی بھی عام ہے ۔ ان مسائل کی یکسوئی کے لیے یونیک آئیڈنٹیفیکشن اتھاریٹی آف انڈیا ( یو آئی ڈی اے آئی ) نے آدھار میں تبدیلیوں اور اپ ڈیٹ کی سہولت فراہم کرتا آرہا ہے ۔ مفت میں آدھار کارڈ کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرانے کی مہلت ختم ہوجانے کے بعد اس میں مزید 6 ماہ کی توسیع دی گئی ہے جو شہری اپنے آدھار کو اپ ڈیٹ نہیں کرائے ہیں وہ اس سہولت سے استفادہ کریں اور مفت میں ادھار اپ ڈیٹ کرانے کی پہل کریں ۔ سہولت ختم ہونے کے بعد فیس مقرر کرنے کے امکانات ہیں ۔۔ 2