آدھار کارڈ کی بنیاد پر 200 یونٹ مفت برقی سربراہی

,

   

جن کے پاس آدھار نہیں ہے وہ فوری درخواست داخل کرلیں، حکومت کے احکامات

حیدرآباد ۔ 17 فبروری (سیاست نیوز) حکومت نے واضح کردیا ہیکہ آدھار کارڈ رکھنے والوں کو گروہا جیوتی اسکیم کے تحت 200 یونٹ تک مفت برقی سربراہ کی جائے گی۔ محکمہ برقی نے اس سلسلہ میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ احکامات میں بتایا گیا ہیکہ برقی کنکشن نمبر کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کو آدھار کارڈ سے مربوط کیا جائے گا۔ ان کاموں کی انجام دہی کیلئے اسپیشل آفیسرس کا تقرر کیا جائے گا۔ جن گھریلو برقی صارفین کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہے، وہ آدھار کارڈ حاصل کرنے کیلئے فوری درخواست داخل کردیں۔ تصدیق پروگرام کے موقع پر آدھار انرولمنٹ نمبر دکھانا ہوگا۔ احکامات میں بتایا گیا ہیکہ جب تک مستقل آدھار نمبر حاصل نہیں ہوجاتا تب تک تصویر پر مشتمل بینک پاس بک، پیان کارڈ، پاسپورٹ، راشن کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ، روزگار گیارنٹی اسکیم کارڈ، کسان پاس بک، ڈرائیونگ لائسنس یا گزیٹیڈ آفیسر کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ تصدیق پروگرام کے دوران فنگر پرنٹس کئے جائیں گے اور بائیومیٹرک ناکام ہونے کی صورت میں آئیرس کو آزمایا جائے گا اگر وہ بھی ناکام ہوتا ہے تو OTP کے ذریعہ تصدیق کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا یہ بھی ناممکن ہونے کی صورت میں آدھار تصدیق دستاویزات حاصل کیا جائے گا۔2