فوری لاک کرنا ضر وری ، ورنہ خطرہ ہوسکتا ہے۔ UIDAI کی سیکوریٹی سہولت
حیدرآباد۔/24 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) آدھار کارڈ کھوجانے یا چوری ہوجانے پر اس کے غلط استعمال سے متعلق فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب UIDAI ویب سائیٹ پر آدھار سیکوریٹی کیلئے لاک دستیاب ہے۔ عوام اپناآدھار کھونے یا چوری ہونے پر اسے کارآمد ہونے سے روکنے حفاظتی لاک لگا سکتے ہیں۔ یہ اقدام کسی اور کے ذریعہ آدھار کارڈ کے غیر مجاز استعمال کو فوری روک دے گا۔ اپنا آدھار واپس ملنے کے بعد اسے اًن لاک کرنے بھی سہولت ہے۔ اًن لاکنگ UIDAI کی ویب سائیٹ یا رجسٹرڈ موبائیل نمبر کے ذریعہ کی جاسکتی ہے۔ آدھار کو لاک کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے:
UIDAIWebsitehttps://uidai.gov.in میں پہنچ کرmy Aadhaar کلک کرکے Aadhaarlock/un/lock کے آپشن کو کلک کریں اس کے بعد Lockuid کو کلک کرکے آدھار کارڈنمبر اور آپ کا پورا نام اور ساتھ ہی پن کوڈ کا اندراج کریں جس کے بعد آپ کے رجسٹرڈ موبائیل نمبر پر او ٹی پی آئیگا اس کو درج کریں۔ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی مرحلہ وار لاک کیا جاسکتا ہے۔ 1947 کو اپنے رجسٹرڈ موبائیل نمبر سے GET OTP ایس ایم ایس کی درخواست کریں پھر آدھار لاک اَن لاک آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد لاک یو آئی ڈی پر کلک کریں اور آدھار کارڈ نمبر اور نام اور پن کوڈ درج کریں۔ آدھار لاک ہونے کے بعد فون پر اطلاع مل جائیگی۔ اَن لاک کا طریقہ کچھ اس طرح ہے۔
UIDAI websitehttps://uidai.gov.in پر جائیں اور my Aadhaar پر کلک کریں۔ unlockuidکا انتخاب کریں اور 16ہندسوں کا وچوئل آئی ڈی نمبر درج کریں۔ موبائیل پر ایک OTP بھیجا جائے گا جس کا اندراج کرکے تصدیق کرلیں۔ ایس ایم ایس سے آدھار کو اَن لاک کرنے موبائیل نمبر سے 1947 کو ایس ایم ایس سے درخواست بھیجیں اور OTP پائیں ۔ آپ کا آدھار اَن لاک ہونے کے بعد ایک تصدیقی پیغام ایس ایم سے آپ کے رجسٹرڈ موبائیل پر وصول ہوجائے گا۔ن