آرمور میں توہین رسالت کے خلاف احتجاجی ریالی

   

شیطان صفت انسان نوپور شرما کو گرفتار کرنے کا مطالبہ، اے سی پی کو یادداشت

آرمور۔ آرمور میں کل جماعتی قائدین کی جانب سے گستاخ رسول کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے نپور شرما اور نوین جندال کو حراست میں لیتے ہوئے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اور اے سی پی آرمور کو تحریری یادداشت پیش کی گئی۔ آرمور میں گستاخ رسول نپور شرما جندال شیطان صفت انسانوں کے خلاف احتجاجی ریالی کے لئے محکمہ پولیس سے اجازت کی درخواست کی گئی۔ لیکن اجازت نہ ملنے پر کل جماعتی قائدین مرکزی کمیٹی آرمور، جمعیت علماء، جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی، مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی، سیاسی قائدین نے دفتر مرکزی کمیٹی آرمور کے قریب بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر مرکزی کمیٹی صدر محمد معین الدین، صدر جمعیت العلماء آرمور حافظ شیخ ابراہیم، نائب صدر مولانا اکرام الدین مفتاحی، مفتی عظیم الدین ودیگر نے مخاطب کیا۔ اور انہوں نے بتایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہم سب کے آخری نبی ہیں۔ وہ دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ہمارے جانوں اور ہمارے ماں باپ سے اہم ہیں۔ ان کے لئے ہماری جان قربان کرنا ہوگا تو بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے اپنی تعلیمات کے ذریعہ دنیا کو روشنی دی۔ اور واحد خدا کی بندگی پر عمل پیرا رہے۔ اگر ہمارے نبی پر گستاخانہ الفاظ استعمال کریں گے تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ کل جماعتی قائدین حکومت ریاست تلنگانہ اور مرکزی حکومت و پولیس سے مطالبہ کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے نپور شرما جندال کو حراست میں لیتے ہوئے کڑی سزا دی جائے ورنہ شدید احتجاج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس پروگرام میں کل جماعتی قائدین سیاسی قائدین کے علاوہ نوجوان کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بعد ازاں اے سی پی آرمور پربھاکر رائو کو تحریری یادداشت پیش کی گئی۔