آرمور میں پانچ زون مکمل طور پر بند

   

آرمور: آرمور میں کرونا وائرس کی بڑھتی وباء کے پیش نظر آرمور میونسپل عہدیداروں کی جانب سے آرمور مستقر کے پانچ مختلف علاقے یوگیشور کالونی، رام نگر،ہاوزنگ بورڈ کالونی،راجہ رام نگر،اور ٹیچرس کالونی کو کنٹینمنٹ زون علاقے قرار دیتے ہوئے ان علاقوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا اس موقع پر میونسپل عہدیداروں نے کہا کہ آرمور کرونا وائرس کی دوسری وباء بہت ذیادہ تیزی بڑھتی جارہی ہے اور روز بہ روز کوویڈ کے کیسوں میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے اسی کے تحت جن علاقوں میں کوویڈ متاثرین کی تعداد زیادہ ہے ان علاقوں میں کوویڈ کیسوں میں مذید اضافہ نہ ہو اور اسکی روک تھام کیلئے ان پانچ علاقوں میں آنے والے چند دنوں کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور عوام سے خواہش کی کہ وہ عہدیداروں کا ساتھ دیں اور حکومتی احکامات پر عمل کریں اپنے اور اپنے خاندان کی حفاظت کریں اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت خود کرنے پر توجہہ دیں تب ہی کرونا وائرس کی دوسری وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔