آرمور۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور حلقہ اسمبلی کے ماکلور منڈل کے ہی جے پی سے تعلق رکھنے والے 4 ایم پی ٹی سی نے ٹی آرایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تفصیلات کے مطابق حلقہ اسمبلی آرمور کے امراد گرام پنچایت یم پی ٹی سی لکشمی سرنیواس، گوٹموکلا یم پی ٹی سی ستیا گنگو رمیش، گنجلی یم پی ٹی سی سجاتا نوین،اور ایسا پلی یم پی ٹی سی لینتا مہیش ان تمام نے حیدرآباد پہنچ کر رکن اسمبلی آرمور وہPUCچیرمین جیون ریڈی نے کی قیادت میں ٹی آرایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر ان تمام یم پی ٹی سی کا رکن اسمبلی جیون ریڈی نے ٹی آرایس پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اس موقع پر رکن اسمبلی جیون ریڈی نے کہا کہ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے 4 یم پی ٹی سی نے ریاستی وزیر آعلی چندر شیکھر راو کی بے شمار فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی اقدامات دیکھکر اور کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی بہترین خدمات دیکھتے ہوئے ان قائدین نے ٹی آرایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اسطرح ان تمام کو پارٹی کھنڈوا ڈالکر خیر مقدم کیا۔