آروگیہ سیتو ایپ سے سکیورٹی ،پرائیویسی کو خطرہ

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج کہا کہ آروگیہ سیتو موبائیل اپلیکیشن عصری نوعیت کا نگران کار سسٹم ہے جس کی ذمہ داری پرائیویٹ آپریٹر کو سونپ دی گئی ہے ۔ جس سے ڈیٹا کی سکیورٹی اور حق رازداری کے تعلق سے سنگین نوعیت کے خدشات پیدا ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی ہمیں محفوظ رہنے میں مدد کرسکتی ہے لیکن شہریوں کو ان کی آمادگی کے بغیر ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے سے خوف پیدا ہوگی ۔یہ موبائیل ایپ کووڈ۔19 انفیکیشن کے جوکھم کا پتہ چلانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس کو استعمال کرنے والوں کے تعلق سے معلوم ہوسکتا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی علامتوں میں مبتلا ہیں یا نہیں اور ان کو احتیاطی تدابیر سے واقف کرایا جاسکتا ہے ۔