نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر او رسابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے جموں و کشمیر کے دوحصوں میں تقسیم کرنے کو تاریخی غلطی قراردیا او رکہا کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور وہ اپنے فیصلوں پر پشیمان ہوں گے۔ راجیہ سبھا میں کشمیر کے مسئلہ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پی چدمبرم نے کہا کہ جب راجہ ہری سنگھ کے ساتھ معاہدہ ہواتھا تو یہ پوری ریاست ہندوستان کو ملی تھی۔ یہ اس سمجھوتے کے خلاف ورزی تو ہے ہی اس سے ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی غلط پیغام جائے گا۔
بی جے پی کے بزرگ لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایل کے اڈوانی نے آرٹیکل 370کے منسوخ کئے جانے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا او رکہا کہ میں اس فیصلہ سے خوش ہوں او رمیں سمجھتا ہوں کہ قومی سلامتی کو مستحکم بنانے کی سمت یہ ایک دلیرانہ قدم ہے۔“ بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے کہا کہ آج ایک تاریخی غلطی درست کردی گئی ہے۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کو اس تاریخی قدم کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں او رجموں وکشمیر میں امن و خوشحالی او رترقی کے لئے دعائیں کرتاہو ں۔ بی جے پی لیڈر سشما سوراج نے بھی کہا کہ یہ ایک جرأت مندانہ فیصلہ ہے۔ ہم عظیم ہندوستان کو سلام کرتے ہیں۔“
بی جے پی کے نائب صدر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ 370کی منسوخی ایک خواب تھا جو آج شرمندہ تعبیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک قرار داد تھی جوپوری ہوگئی۔ ایک ملک میں دو اسمبلی، دو قانون، دو نشان نہیں چلیں گی۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ آج شیاما پرساد مکرجی و دین دیال اپادھیائے نیز ہزاروں قوم پرستوں کا خواب پورا ہوا ہے، ہم ان کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اب دہشت گردی باقی نہیں ہے، یہ بدعنوانی سے آزاد ہوگا اور اس کی ہر سمت سے ترقی ہوگی۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ آج ملک کے لئے فخر او رخوشی کا لمحہ ہے او رمیں ملک کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ نے کہا کہ جمو ں و کشمیر او رلداخ کو حقیقی آج ملی ہے۔
एक सपना था जो साकार हुआ है, एक संकल्प था जो पूरा हुआ है। ‘एक देश में दो विधान, दो प्रधान, दो निशान नहीं चलेंगे’। आज श्रद्धेय श्यामाप्रसाद मुखर्जी व दीनदयाल उपाध्याय एवं हजारों और राष्ट्रभक्तों का सपना पूरा हुआ। हम उनका बलिदान व्यर्थ नहीं जाने देंगे। #Article370
— Shivraj Singh Chouhan (@ChouhanShivraj) August 5, 2019
आजादी के बाद कश्मीर और लद्दाख को आज आजादी मिली है और जिस उद्देश्य को लेकर भारतीय जनसंघ की स्थापना हुई थी, ‘एक देश में दो विधान, दो प्रधान और दो निशान नहीं चलेंगे’, का सपना पूरा हुआ है। #Article370 #IndiaForKashmir pic.twitter.com/Axmvs6OVGA
— Shivraj Singh Chouhan (@ChouhanShivraj) August 5, 2019
एक सपना था जो साकार हुआ है, एक संकल्प था जो पूरा हुआ है। ‘एक देश में दो विधान, दो प्रधान, दो निशान नहीं चलेंगे’। आज श्रद्धेय श्यामाप्रसाद मुखर्जी व दीनदयाल उपाध्याय एवं हजारों और राष्ट्रभक्तों का सपना पूरा हुआ। हम उनका बलिदान व्यर्थ नहीं जाने देंगे। #Article370
— Shivraj Singh Chouhan (@ChouhanShivraj) August 5, 2019