آرکیٹکٹ بال کرشنا دوشی کو برطانیہ میں باوقار اعزاز

   

لندن : مشہور و معروف ہندوستانی آرکیٹکٹ بال کرشنا دوشی کو رائل گولڈ مڈل 2022ء حاصل ہوگا جو فن تعمیر کیلئے دنیا کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ہے۔ رائل انسٹیٹیوٹ آف برٹش آرکیٹکٹس نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ 70 سال اور زائد از 100 پراجکٹس پر محیط کریئر کے حامل 94 سالہ دوشی نے ہندوستان میں آرکیٹکچر کے فن کو نئی جہت دی ہے۔ انہوں نے پڑوسی خطوں کو بھی اپنی صلاحیتوں سے مستفید کیا ہے۔ انہیں ملکہ ایلزبتھ دوم کی جانب سے خصوصی طور پر منظورہ رائل گولڈ مڈل دیا جارہا ہے۔