حیدرآباد: حیدرآباد سے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کرنے والے مسلم رہنماؤں پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کرنے والے مسلم رہنما “اشرافیہ” تھے اور “زمینی حقائق سے ان کا کوئی تعلق نہیں”۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اویسی نے کہا کہ آر ایس ایس بی جے پی کا نظریاتی گرو ہے ۔ان پانچ مسلم رہنماؤں جن میں سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی، دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، دہلی کے سابق چانسلر راجہ پرویز بھی شامل ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ، سابق ایم پی شاہد صدیقی اور بزنس مین سعید شیروانی موجود تھے۔