آر ایس ایس نے سوشل میڈیا پر جھوٹے مواد کے بارے میں شکایت درج کروائی ہے

   

لکھنؤ: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے دو عہدیداروں نے لکھنؤ کے حضرت گنج اور گومتی نگر تھانوں میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو ار ایس ایس کے نام پر سوشل میڈیا پر ’’ نیا بھارتیہ سمویدھن ‘‘ کے عنوان سے 16 صفحات پر مشتمل مضامین نشر کر رہے ہیں۔

آر ایس ایس رہنما تلارم نیمیش اور ’نگر کاریاہ نے گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے جبکہ لالتا پرساد جو ضلع سنگھ چالک ہیں انہوں نے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت درج کروائی ہے۔

شکایات کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی تصویر ہے اور اس کا مقصد تنظیم اور اس کے رہنماؤں کی شبیہہ کھو خراب کرنا ہے۔

شکایت کے مطابق اس پوسٹ کا مواد معاشرے میں نفرت پھیلانے اور تفریق پیدا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

لکھنؤ پولیس کا سائبر سیل شکایات پر کام کر رہا ہے جس نے ابتدائی طور پر مواد شائع کرنے والے شخص کی گرفت کی ہے۔