نئی دہلی ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع انتخابی عہدیداروں ہردوئی (یوپی) میں آر ایس ایس کارکن اندریش کمار کے نام ایک نوٹس جاری کی کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر تبصرہ کیا تھا کہ اپوزیشن قائدین کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ۔ یو پی کے ذرائع کے بموجب انتخابی دفتر نے آج کہا کہ اندریش کمار کو نوٹس کا جواب دینے کیلئے تین دن کی مہلت دی گئی ہے ۔ سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو سے بات چیت کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ اپوزیشن قائدین کا دماغی توازن درست نہیں ہے ۔
