آر ایس ایس کی قادیانیوں کے ذریعہ مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی سازش

   

حیدرآباد۔24۔ستمبر۔(سیاست نیوز) آر ایس ایس شہر حیدرآباد میں مسلمانوں کی تائید کے نام پر قادیانیوں کو ساتھ لیتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی مہم کا آغاز کرچکی ہے اور امن کے نام پر جاری تیار کی جانے والی اس سازش کے ذریعہ نہ صرف مسلمانوں کو آر ایس ایس سے قریب کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے بلکہ مسلم نما چہروں کو آر ایس ایس اپنے ساتھ لیتے ہوئے یہ باور کر وانے لگی ہے کہ مسلمانوں آر ایس ایس سے قربت اختیار کررہے ہیں۔وقف مرممہ ایکٹ کی تائید کے لئے جن لوگوں کو آر ایس ایس نے اپنے ساتھ لیا تھا ان کا استعمال کرنے کے بعد اب قادیانیوں کے ساتھ شہر حیدرآباد میں اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس کی خبریں بھی شائع کروائی جانے لگی ہیں جبکہ شہر حیدرآباد میں قادیانیوں کی یہ جرأت نہیں تھی کہ وہ اپنے اجلاس یا منصوبوں کے متعلق سرعام کوئی سرگرمیاں انجام نہیں دیا کرتے تھے بلکہ اپنی شناخت کو مخفی رکھتے ہوئے زندگی گذارتے تھے لیکن اب حیدرآباد میں وہ اپنی سرگرمیوں کے متعلق اخبارات میں خبریں شائع کروانے لگے ہیں۔ گذشتہ یوم معاشرہ میں امن کے نام پر منعقد کئے گئے اجلاس ‘ جس میں بین مذہبی رہنماؤں کے ساتھ آر ایس ایس قائدین کو بھی مدعو کیا گیا تھا اس اجلاس کی رپورٹ انگریزی کے ایک مؤخر روزنامہ میں شائع ہوئی ہے جس میں قادیانیت کے ترجمان کا بیان اور اس طبقہ سے تعلق رکھنے والے شخص کے نام کے ساتھ بیان شائع ہوا ہے ۔ شہر حیدرآباد میں جہاں قادیانیوں کی سرگرمیاں طویل عرصہ تک محدود ہوا کرتی تھیں اور ان سرگرمیوں کو مخفی رکھا جاتا تھا بلکہ قادیانی اپنی شناخت بھی مخفی رکھتے ہوئے خود کو مسلمان کے طور پر پیش کیا کرتے تھے لیکن اب ان کی سرگرمیاں فروغ پانے لگی ہیں جن پر قابو پانا ضروری ہے۔عالمی سطح پر قادیانیوں کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک ’’ہیومائینیٹی فرسٹ‘‘ کے 30 سال کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ اس اجلاس میں عیسائی ‘ بدھ مت‘ ہندو‘ مذاہب کے ماننے والی مذہبی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جو کہ قادیانیوں کی جانب سے منعقد کی گئی تھی ۔اجلاس کے داعی قادیانی طبقہ کے نمائندوں نے دعویٰ کیا کہ 23 ستمبر کو دنیا بھر میں اس طرح کے اجلاس اور تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔شہر حیدرآباد میں آر ایس ایس کی پشت پناہی حاصل کرتے ہوئے ان کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے والے نام نہاد مسلم چہروں کے بعد اب قادیانی بھی آر ایس ایس کے مسلم چہروں کا کردار ادا کرنے کے لئے ان کے ساتھ ہوچلے ہیں۔3