آر ایل پی نے بی جے پی کو حمایت دی

   

جے پور۔14 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آر ایل پی) کے کنوینر ہنومان بینی وال نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا انتخابات میں اس کے تینوں اراکین اسمبلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں ووٹ ڈالیں گے ۔ ٓر ایل پی کے اراکین اسمبلی کی حمایت کے تعلق سے کانگریس کی جانب سے بھی دعوی کیا جارہا تھا ، لیکن بینی وال نے آج یہاں منعقدہ ہوئی بی جے پی کی میٹنگ میں نہ صرف شرکت کی بلکہ میڈیا کو واضح معلومات بھی دی۔بینی وال نے کانگریس پر ان کے اراکین اسمبلی کو حق میں کرنے کیلئے پیسے کا لالچ دینے کا الزام بھی لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اراکین اسمبلی کبھی بھی لالچ میں نہیں آنے والے اور بی جے پی کو ووٹ دیں گے ۔