آر ایم پی ڈاکٹر کی لاپرواہی ، خاتون کی موت

   

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) کتور کے علاقہ میں آر ایم پی کی مبینہ لاپرواہی سے ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ کتور پولیس نے خاتون کے رشتہ داروں کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ خاتون پوجا دیوی جو کتور علاقہ کے ساکن سنتوش کمار یادو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 5 جنوری کو پیٹلہ برج ہاسپٹل میں بچے کو جنم دیا تھا ۔ بچے اور ماں کی بہتر صحت کے سبب انہیں 6 جنوری کو ڈسچارج کردیا گیا تھا ۔ اور وہ کتور چلے گئے 12 جنوری کو پوجا دیوی کی صحت اچانک بگڑ گئی اور خاتون کو مقامی آر ایم پی ساراجیت ملک عرف بنگالی سے رجوع کیا گیا ۔ بنگالی نے پوجا دیوی کا علاج کیا اور گھر روانہ کردیا ۔ رات دیر گئے خاتون کی صحت مزید بگڑ گئی جس کو ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی فوت ہوگئی ۔ کتور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع