حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریزرو بنک آف انڈیا نے ملک گیر سطح کے دفاتر میں 926 جائیدادیں بشمول (حیدرآباد میں 25 ) جائیدادوں پر تقررات کیلئے کسی بھی قسم کی ڈگری کم از کم 50 فیصد نشانات سے کامیاب ہونا ہے ۔ جبکہ درج فہرست طبقات کے امیدوار کو صرف ڈگری کامیاب ہونا ہے اور امیدواروں کی عمر میں 20 تا 28 سال جبکہ درج فہرست طبقات اور جسمانی معذورین جنہیں تحفظات حاصل ہیں انہیں عمر میں 3، 5 اور 10 سال کی چھوٹ ہوگی ۔ قابل امیدوار کا انتخاب پلمنرس اور مین اگزامنیشن کے علاوہ لنگویجس پروفیشنس ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ پرلمنری ٹسٹ 100 نمبرات پر مشتمل آبجکٹیو طریقہ کار ہوگا ۔ انگریزی ، نیو مریکل ایبلیٹی ، ریجنگ ایبلیٹی سے سوالات کئے جائیں گے اور 60 منٹ کا وقت دیا جائے گا ۔ پرلمنری امتحانات 14، 15 فروری 2020 کو منعقد ہوں گے ۔ جبکہ امتحانی مراکز ریاست میں حیدرآباد ، کریم نگر ، کھمم اور ورنگل میں ہوں گے ۔ مین اگزام یہ بھی آبجکٹیو طریقہ پر 200 نمبرات کیلئے ہوگا اور اس امتحان میں ریجنگ ، انگلش ، نیو مریکل ایبلیٹی ، جنرل اویرنس اور کمپیوٹر ، نالجڈ سے متعلق سوالات ہوں گے اور پرچہ کی تکمیل کیلئے 135 منٹ کا وقت دیا جائے گا اور یہ امتحان مارچ 2020 میں منعقد ہوگا ۔ امتحانی مراکز ریاست میں صرف حیدرآباد میں ہی ہوگا ۔ منتخب امیدوار کی ابتدائی تنخواہ 36,091 روپئے ہوگی ۔ آن لائین ادخال درخواست کی آخری تاریخ 16 جنوری مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ http://www.rbi.org.in ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔