حیدرآباد 2 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ آر ٹی سی عملہ کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائیگی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کھمم ضلع میں آر ٹی سی عملہ کی جانب سے چیف منسٹر کی تصویر کو دودھ سے نہلانے کے پروگرام میں حصہ لیا ۔ اسٹاف نے چیف منسٹر کی جانب سے آر ٹی سی عملہ کیلئے کئی مراعات کے اعلان پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ریاستی حکومت ملازمین کی فلاح و بہبود کی پابند ہے ۔ مفت تعلیم کے علاوہ اسٹاف کے بچوں کو ٹیوشن فیس بھی ادا کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ جو مراعات سرکاری ملازمین کو فراہم کی جا رہی ہیں وہی اب آر ٹی سی عملہ کو بھی فراہم کی جائیں گی ۔