آر ٹی سی بس کی ٹکر سے دو افراد شدید زخمی

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر پر گوپال پیٹ کے قریب آر ٹی سی بس کو پیچھے سے بائیک ٹکر دینے کا واقعہ پیش آیا ۔ جس میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل کے جپتی جانکم پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والے درگیا اور میدک ضلع کے ناگاپور سے تعلق رکھنے والے پراوین کے ساتھ مل کر گوپال پیٹ سے جپتی جانکم پلی جارہے تھے کہ گوپال پیٹ کے قریب کلورٹ جو تنگ راستہ ہے مقابل سمت سے لاری آنے پر آر ٹی سی بودھن ڈپو کی بس کا ڈرائیور رفتار کم کرلیا ۔ جس پر پیچھے سے آرہی بائیک پر سوار درگیا بس کو ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں درگیا پراوین شدید زخمی ہوگئے ۔ مقامی افراد نے انہیں منڈل
PHC
کو منتقل کیا ۔ مقام حادثہ کا یلاریڈی
DSP
مسٹر شاشنک ریڈی ، سرکل انسپکٹر راج شیکھر اور سب انسپکٹر مسٹر راجیا نے معائنہ کیا
۔

نظام آباد میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا بہیمانہ قتل
نظام آباد :27؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیٹے نے اپنے ہی باپ کا بہیمانہ قتل کردیا یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے ڈچپلی میں پیش آیا ۔ سرکل انسپکٹر ڈچپلی وینکٹیشورلو کی اطلاع کے بموجب ڈچپلی کے وحید خان ڈچپلی میں سیکل شاپ اور چکن سنٹر کے کاروبار کو انجام دیا کرتا تھا ۔ وحید خان کو افسر خان کے علاوہ 3 دختران بھی تھی اور افسر خان کے علاوہ دختران بھی شادی شدہ تھیں ۔ عیدالفطر کے روز وحید خان اور افسر خان کے درمیان جھگڑا ہوا تو پڑوسیوں نے سمجھا کر خاموش کردیا اور دوسرے روز افسر خان اور وحید خان کے درمیان جھگڑا ہوا تووحید خا ن نے اپنے فرزند افسر خان پر راڈ سے حملہ کیا تو افسر خان نے اپنے والد پر مہلک ہتھیار سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے یہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس یہاں پہنچ کر افسر خان کو تحویل میں لے لیا اور اس سے پوچھ کرنا شروع کردیا ۔ پولیس ڈچپلی اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔