حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) چکڑپلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں چلتی ہوئی آر ٹی سی بس کو ٹکر دینے کے نتیجہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ چندراکانت آج صبح علاقہ چکڑپلی سے گذر رہا تھا کہ دلسکھ نگر بس ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس وہاں سے گذر رہی تھی کہ چندرا کانت نے اسے ٹکرا گیا ۔ اس حادثہ میں نوجوان آر ٹی سی بس کے عقبی ٹائر کے زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس چکڑپلی نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا ۔