بیلگاوی: کرناٹک کے چیف منسٹر بی ایس یدیورپا نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے واسطے بات چیت کیلئے انہیں مدعو کرنے تیار نہیں ہیں۔ مسٹر یدیورپا نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے ان کے نو مطالبات میں سے آٹھ کو پورا کرنے کے باوجود ملازمین نے اپنا احتجاج جاری رکھا ہے اور اب مزید ان سے بات چیت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں بنگلور جا رہا ہوں اور وہاں پر حکام سے بات چیت کرکے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا”۔ انہوں نے کہا کہ وہ 14 اپریل کو دوبارہ بیلگاوی کا دورہ کریں گے ، جہاں بیلگام لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار کے لئے روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کانگریسی لیڈروں کے بیانات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔