آسام ، بنگال میں زلزلہ کا جھٹکا

   

گوہاٹی ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسام اور اس کے پڑوسی علاقوں میں ہفتہ شام کی 5 درجہ کی شدت والے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ پولیس نے کہا کہ کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی سنٹر کے مطابق زلزلہ کا مدا ضلع بونگائی گاؤں کے 16 کیلو میٹر مشرق میں واقع ہے ۔ زلزلہ نے شمالی بنگال کے کئی اضلاع کو دہلا دیا ۔۔