نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آسام میں طوفانی بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظروزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما سے بات کی اور انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ امیت شاہ نے اتوار کو ٹویٹ کیا کہ سے آسام میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور میں نے وزیراعلیٰ ہیمنت شرما سے بات کی ہے اور انہیں مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں پہلے ہی وہاں راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں اور ضرورت پڑنے پر صورت حال سے نمٹنے کے لیے مناسب تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تیار رکھا گیا ہے ۔