آسام :سی اے اے پر گرما گرم بحثکانگریس ایم ایل ایز کا اسمبلی سے واک آؤٹ

   

گوہاٹی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور آسام معاہدے پر ریاستی حکومت کے ساتھ گرما گرم بحث کے بعد کانگریس کے اراکین اسمبلی نے آسام اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ وقفہ سوالات کے دوران، اس سوال پر کہ آیا سی اے اے نے1985 کے آسام معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی کی ہے، اسمبلی میں قائد اپوزیشن دیببرتا سائکیا نے موضوع اٹھایا۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر اتل بورا نے کہا کہ کانگریس ان تمام سالوں میں ریاست اور مرکز کی حکومتوں میں بیٹھ کرکیا کر رہی تھی؟ کانگریس ممبران اسمبلی نے بورا کے بیان پر اعتراض کیا اور وقفہ سوالات میں شرکت کے بغیر اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ بعد میں سائکیا نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ چونکہ سی اے اے نے 31 دسمبر 2014 سے پہلے بنگلہ دیش اور چند دیگر ممالک سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے ایک مخصوص طبقے کو شہریت دینے کے لیے ایک نئی کٹ آف تاریخ متعارف کرائی ہے، اس لیے اس نے ان دفعات کو کمزورکردیا ہے۔