گوہاٹی ۔ 28 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) قومی شہریت رجسٹر برائے آسام کی اشاعت کے لئے اب صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں چنانچہ سرکاری عہدیدار بے عیب قطعی فہرست تیار کرنے کیلئے 24 گھنٹے مصروف ہیں۔ اس کے میعار کی جانچ کی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ فہرست میں کوئی غلطیاں باقی نہ رہ جائیں اور اس کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ عہدیدار اس کام میں روزآنہ 24گھنٹے متعلقہ سرکاری محکموں میں مصروف ہیں۔ دریں اثناء این آر سی شعبہ کے ساتھ ریاستی حکومت بھرپور تعاون کررہی ہے ۔