Tuesday , September 24 2019

آسام کے ہلاکانڈی میں ایک ہندو حاملہ خاتون کو مسلم شخص نے دواخانہ پہنچایا

ہلاکانڈی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تشدد سے متاثرہ کرفیو زدہ علاقہ ہلاکانڈی میں ایک مسلم شخص نے روزہ کی حالت میں ایک حاملہ ہندو خاتون کو کرفیو کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فوری دواخانہ پہنچایا۔ اس مسلم شخص نے آٹو رکشا میں حاملہ خاتون کو بٹھا کر بروقت خاتون کو پہنچایا جس کے بعد خاتون کو لڑکا تولد ہوا۔ دو دن قبل اس علاقہ میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ اس خاتون نے مسلم شخص مقبول کے اس جذبہ انسانیت کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT