ویانا: آسٹریا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر کنٹرول کیلئے عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر کورونا ٹسٹ کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے دارالحکومت ویانا میں روزانہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد کا کورونا ٹسٹ کیے جائیں گے۔ ویانا کے ساتھ ساتھ کئی دیگر شہروں میں بھی کورونا ٹسٹ کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد نو ملین نفوس پر مشتمل ملک کے لاکھوں افراد کے بروقت کورونا ٹسٹ کو یقینی بنانا ہے۔