آسٹریلیائی ایئر بیس پر ایرانی ڈرون حملہ

,

   

دبئی ۔ 3 مارچ (ایجنسیز) دبئی کے قریب واقع المِنہاد میں آسٹریلوی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم المِنہاد ایئر بیس کو ایران نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں تمام آسٹریلیائی فوجی اہلکار محفوظ ہیں۔ رچرڈ مارلس کے مطابق اس حملے میں کسی آسٹریلیائی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واضح رہے کہ دبئی سے تقریباً 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع یہ ایئر بیس طویل عرصے سے آسٹریلین ڈیفنس فورس (اے ڈی ایف) کیلئے ایک اہم لاجسٹک اور آپریشنل مرکز کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ آسٹریلیائی فوجی 2003ء سے المِنہاد سے آپریشنز انجام دے رہے ہیں، تاہم 2021ء میں افغانستان سے انخلاء کے بعد وہاں تعینات اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی تھی۔