آسٹریلیا میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا بڑا فیصلہ

   

ٹیریٹری ۔ 30 مارچ (یو این آئی) آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی حکومت 3 ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر فیول ایکسائز آدھی کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیول کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوام پر بڑھتے اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ ہیوی وہیکلز کے لیے روڈ یوزر چارج بھی 3 ماہ کے لیے صفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے واضح حکمت عملی بیان کریں، میں جنگ کے مقاصد کے بارے میں مزید وضاحت اور کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتا ہوں۔