بنکاک ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں اس وقت آسیان ممالک کی چوٹی کانفرنس جاری ہے اور ایسے موقع پر ایک دو نہیں بلکہ چھ بم دھماکے ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ وزیراعظم پریوت۔ چان۔ اورچا کے دفتر سے جاری ایک بیان میں دھماکوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے جبکہ سیکوریٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی خواہش کی کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں۔ دھماکوں میں چار افراد کے معمولی طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اب تک کسی فرد یا تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
