آشا پاریکھ نے اپنی الگ پہچان بنائی

   

ممبئی۔یکم اکتوبر ۔( یو این آئی ) 60اور 70کی دہائی میں بڑے پردے پر راج کرنے والی تجربہ کار اداکارہ آشا پاریکھ ہندی سینما کا وہ نام ہیں جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیتے اور ہندی سینما کو بلندیوں پر پہنچایا۔ آشا کی پیدائش 2 اکتوبر 1942 کو گجرات میں ہوئی۔ ان کی والدہ بوہرہ مسلمان اور والد گجراتی تھے ۔ ان کی والدہ تحریک آزادی کی کارکن بھی تھیں۔ آشا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں اس لئے خوب لاڈ اور پیار سے اُن کی پرورش ہوئی ۔ اُنہیں بچپن سے ہی رقص سے لگاؤ تھا اسکول کے زمانے میں وہ ا سکول کے مختلف پروگراموں میں اسٹیج پر پرفارم بھی کرتی تھیں۔ اسی رجحان کو دیکھتے ہوئے ان کی والدہ نے پہلے کتھک ماسٹر موہن پانڈے سے اور پھر پنڈت گوپی کرشن سے بھی انہیں رقص کی تعلیم دلائی۔ ان کی کچھ قابل ذکر فلموں میں ہم ہندوستانی، گھونگھٹ، گھرانہ، بھروسہ، ضدی، لو ان ٹوکیو، دو بدن و دیگر قابل ذکر ہیں ۔