آفریدی کے نام 900 مقابلوں کا ریکارڈ

   

ڈھاکہ۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی آ ل راؤنڈرشاہد آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900 میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 38 سالہ شاہد آفریدی نے یہ اعزاز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران حاصل کیا۔ پاکستان کے سابق کپتان اب تک 900 میچوں میں 24.76 کی اوسط سے 20633 رنز ا سکورکرچکے ہیں، جن میں 21سنچریاں اور98نصف سنچریاں شامل ہیں۔ شاہد آفریدی کے نام 28.68کی اوسط سے 1088 وکٹیں بھی درج ہیں۔