آلانا پروگرام کا وزیر عمارات و شوارع کے ہاتھوں افتتاح

   

نظام آباد ۔وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی کے ہاتھوں آج بالکنڈہ حلقہ میں آلانا پروگرام کے تحت موبائیل ویان کا جھنڈی دکھاکر افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے بتایا کہ ضلع میں وبائی امراض سے متاثر ہ افراد جو گھروں میں بستر پر ہے ان کا علاج اس ویان کے ڈاکٹروں کے ذریعہ کیا جائیگا۔ یہ ویان بالکنڈہ کے پرائمری ہیلت سنٹر کمر پلی ، چوٹ پلی ، ویلپور ، کسان نگر ، مینڈورہ ، موڑتاڑ کے علاقہ میں میڈیکل ٹیم پہنچ کر متاثر ہ افراد افراد کا علاج کریگا اس ٹیم میں ایک ڈاکٹر ، ایک اسٹاف نرس اور ایک اے این ایم پر مشتمل یہ ٹیم گھروں کو پہنچ کر ہارٹ ، کینسر ، شوگر ، بی پی و دیگر امراض میں متاثرہ افراد کا علاج کرے گی ۔ اس موقع پر ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔