آلو کی پوچا کیلئے ہجوم

   

سنبھل : اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک آلو میں بھگوان وشنوکے چار اوتار نظر آئے۔ آلو میں کچھوے، شیش ناگ، مچھلی اور وراہا اوتارکی شکلیں دیکھی گئی ہیں۔ یہ الو اب استھا کا مرکز بن چکا ہے اور لوگ اسے دیکھنے اور پوجا کرنے آرہے ہیں۔ اس آلوکو شنکر کالج کے نزدیک تلسی مانس مندر میں رکھا گیا ہے، جہاں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچ رہے ہیں۔مندر کے پجاری نے کہا ہے کہ آلو کی یہ فصل گوپال تیرتھ کے قریب کیما گاؤں میں نکلی ہے اور اس میں بھگوان کے اوتاروں کی شکلیں پائی گئی ہیں۔ عقیدت مندوں نے کہا ہے کہ یہ آلو ایک انوکھا اوتارہے اور اس میں خدا کی قدرت ہے۔ لوگ اس آلو کو دیکھنے اور اس کی پوجا کرنے آرہے ہیں اور یہ اب استھاکا مرکز بن چکا ہے۔ لوگ آلو کو دیکھنے اور پوجا کرنے مندر پہنچ رہے ہیں۔