آل راؤنڈ کارکردگی کا سہرا دھونی کے سر:دوبے

   

نئی دہلی۔ شیوم دوبے نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی 20 مقابلے میں ہندوستان کی چھ وکٹوں سے جیت میں 40 گیندوں پر 60 رنزکی میچ وننگ کارکردگی کے بعد اپنے رویہ اور نقطہ نظر میں تبدیلی کا سہرا چنئی سوپر کنگز (سی ایس کے ) کے کپتان ایم ایس دھونی کو قرار دیا۔ دوبے جو گزشتہ سال اکتوبر میں ایشیائی کھیلوں کے بعد پہلی بار ٹی20 میں واپس آئے ، انہوں نے نصف سنچری اور 9 رنزکے عوض 1 ایک وکٹ کی بولنگ کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں ہندوستان کی 1-0 کی برتری میں اہم رول ادا کیا۔ مقابلے کے بعد دوبے نے کہا ہے کہ جب میں بیٹنگ کے لیے آیا تو میں نے کھیل کو ختم کرنے کے بارے میں ایم ایس دھونی سے جو کچھ سیکھا ہے اس پر عمل درآمد کرنا چاہتا تھا۔ میں ماہی بھائی سے بات کرتا رہتا ہوں۔ وہ مجھے مختلف حالات سے نمٹنے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ انہوں نے مجھے دو سے تین ٹپس دی ہیں ۔ لہذا، مجھے لگتا ہے کہ اگر وہ میری بیٹنگ کی درجہ بندی کرتا ہے تو میں اچھا کھیلتا رہوں گا۔ اس کی وجہ سے میرا اعتماد بڑھ گیا۔ دوبے نے مزید کہا ہے کہ دھونی اور ہندوستانی کپتان روہت شرما دونوں کی حمایت انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا اعتماد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا دونوں نے مجھے اوپربیٹنگ کرنے کی اجازت دی۔۔ دوبے نے نویں اور12ویں اوورکی بولنگ کی اور افغانستان کے کپتان ابراہیم زدران کو عمدہ کارکردگی کے ساتھ آؤٹ کرتے ہوئے ایک اہم وکٹ حاصل کی۔