آندھراپردیش میں 12615 کورونا کیسس ، 3 اموات

   

حیدرآباد20 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسس میں مزید 2000 کا اضافہ ہوچکا ہے۔ ریاست میں 12615 کورونا کیسس درج کئے گئے کل کیسس کی تعداد 10,000 تھی۔ کورونا سے 5 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 47420 کورونا ٹسٹ کئے گئے ۔ وشاکھاپٹنم میں 3 اور چتور اور نیلور اضلاع میں ایک ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس مدت کے دوران 3674 افراد کورونا سے صحت ہوئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 53871 درج کی گئی ہے۔ ضلع چتور 2338 کیسس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ وشاکھا پٹنم میں 2117 کیسس درج کئے گئے ۔ دیگر اضلاع میں اننت پور 951 ، مشرقی گوداوری 627 ، گنٹور 1066 ، کڑپہ 685 ، کرشنا 363 ، کرنول 884 ، نیلور 1012 ، پرکاشم 853 ، سریکا کلم 464 ، وجئے نگرم 1039 اور مغربی گوداوری میں 216 کیس درج کئے گئے ۔ ر